امن فاونڈیشن نے سندھ حکومت سے معاہدے کے بعد اپنی ایمبو لنس سروس محدود کر لی ہے،

395

کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری)امن فاونڈیشن نے سندھ حکومت سے معاہدے کے بعد اپنی ایمبو لنس سروس محدود کر لی ہے،ان کی ہیلپ لائن پر کال کرنے پرکال سینٹر میں موجود عملہ ایمبولنس دستیاب نہ ہو نے اور اپنے آپ کوطبی مشورے تک محدود کردیا ہے،

جبکہ سندھ حکومت سے معاہدے سے قبل امن فاؤنڈیشن مریضوں کو گھر سے اسپتال تک پہچانے کی مد میں ایک ہزار روپے وصول کررہی تھی تو اس وقت امن فا ؤنڈیشن کی ایمبو لنس سروس ہر علاقے میں بر وقت دستیاب ہوتی تھی،

تاہم سندھ حکومت سے معاہدے کے بعد سے امن فاؤنڈیشن نے اپنی فیس کو ختم کردی ہے لیکن اپنی سروس کو مخصوص علاقوں تک محدود کردیا ہے،

اس حوالے سے گلستان جوہر کے رہا ئشی محمد علی نے جسارت سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ میں اپنی والدہ کی طبعیت کی خرابی کے با عث رمضان المبارک کے دوران اور عید کے بعداپنی والدہ کو ایس آئی یو ٹی لے جانے کے لئے امن فاؤنڈیشن کی ہیلپ لائن1021پر متعدد بار فون کر کہ ایمبولنس کے لئے درخواست کرتا رہا،

لیکن ان کی ہیلپ لا ئن پر موجود ان کے نما ئندے کی جانب سے یہی کہا جا تا رہا کہ اس وقت ہمارے پاس امن فاؤنڈیشن کی کوئی بھی ایمبولنس دستیاب نہیں ہے اور ایک خاتون کی جانب سے طبی مشورے دیکر کال منقطع کر دیا گیا،

میں نے ان سے کہا کہ میری والدہ کی طبعیت بہت زیادہ خراب ہے برائے کرم میرے ساتھ تعاون کرے اور کو ئی ایمبولنس کا بندوبست کر دیں تاہم انہوں نے ایک نہ سنی اور مجھے ایمبولنس سرو س فراہم نہیں کی گئی، امن فاونڈیشن کی جانب سے ایمبولنس نہ فراہم کرنے کی وجہ سے میں اپنی والدہ کو تکلیف دے صورتحال میں مجبورا رکشے میں اسپتال لے جا نا پڑا،

ان کا مزید کہنا تھاکہ امن فا ؤنڈیشن جب اپنی ایک ہزار روپے فیس وصول کرتا تھا تو اس وقت ہم نے رات کو 3بجے بجے بھی کال کی اور انہوں نے ہمیں ایمبو لنس سروس فراہم کی ہے لیکن جب سے حکومت سند ھ کے ساتھ امن فا ؤنڈیشن ایمبولنس کا فری سروس کا معاہد ہ ہوا ہے،

انہوں نے اپنی سروس کو محدود کردیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ جب امن فاؤنڈیشن کے پا س ایمبو لنس کی تعداد کم تھی تو ان کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کیا ضرورت تھی، مریضوں کو ضرورت کے وقت ایمبو لنس میسر نہ ہو سکے،

اس حوالے سے موقف جانے کے لئے امن فاؤنڈیشن کے ترجمان مرتضی شاہ سے ان کے نمبر پر رابطہ کر نے کی کو شش کی تاہم انہوں نے کا ل اٹینڈ نہیں کی۔

واضح رہے کہ 28 دسمبر 2018 مریضوں کو مفت ایمبولینس سروس کی فراہمی کیلیے حکومت سندھ نے امن فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا،معاہدے کے مطابق جنوری کے پہلے ہفتے سے امن فاونڈیشن کی جان بچانے والی ایمبولینس سروس مفت سروس فراہم کریں گی،

اورآئندہ سال کے اختتام تک کراچی میں امن فاونڈیشن کی 200ایمبولینس چلائی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں اندرون سندھ کے دیگراضلاع میں بھی مفت ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی،

معاہدے کے مطابق حکومت سندھ9ماہ کے دوران امن فاونڈیشن کی60جان بچانے والی ایمبولینس کی مد میں تقریبا 35ملین روپے اداکریگی جبکہ سال بھرکیلیے50کروڑ روپے ادا کریگی۔