سندھ کے وزراء کی کرپشن کو بے نقاب کرنے والے پیپلز پارٹی کے جیالے کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا،

824

کراچی (رپو رٹ: منیر عقیل انصاری)سندھ کے وزرا ء کی کرپشن کو بے نقاب کرنے والے اور ماضی میں ڈائریکٹر سٹی وارڈنز رہنے والے محمد سلیم جوکھیو کے لرزہ خیز قتل نے پاکستانیوں کو دہلا کر رکھ دیا ہے،

تفصیلات کے مطابق 93سے سندھ کی لوکل گورنمنٹ میں ملازمت کرنے والے اور2017میں ڈائریکٹر سٹی وارڈنز رہنے والے محمد سلیم جوکھیو کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے،

قتل کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی ہے،تاہم محمد سلیم جوکھیو کے قتل سے قبل ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔اس ویڈیو میں مقتول محمد سلیم جوکھیو کی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں پر رشوت خوری کے الزام لگائے تھے،

ویڈیو میں محمد سلیم جوکھیوکا کہنا تھا کہ میر ے پاس پاکستان پیپلز پارٹی کے سبھی سینئر رہنماؤں کے خلاف رشوت کے ثبوت ہیں اور میرے پاس ان رہنماؤں کے نام کے پے آرڈر اور چیک بھی موجود ہیں،

مقتول نے اپنے ویڈیو بیان میں بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہاتھا کہ میں پیپلز پارٹی کا سچا جیالا ہوں میں آپ کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شادی میں بھی شریک ہوا تھا آپ انکوائری کروائے میں آپ کو ثبوت دوں گا،

آپ کی پارٹی کے سینئر رہنما ؤں جن میں اسپیکر سند ھ اسمبلی آغا سراج درانی،سا بق وزیر ٹر انسپو رٹ ناصر حسین شاہ،سابق وزیر بلد یا ت شر جیل انعام میمن اور جعفر خواجہ جیسے لوگ کسی بھی سندھ گورنمنٹ کے محکمہ میں افسر کی تعیناتی کے لئے پچاس لاکھ روپے رشوت لیتے ہیں،

ویڈیو بیان میں محمد سلیم جوکھیو نے یہ بھی کہا کہ سید ناصر حسین شاہ رشوت لینے کے لیے باتھ روم سے تولیہ باندھے ہوئے بھی باہر نکل آتا ہے۔ویڈیو بیان میں محمد سلیم جوکھیو مزید کہنا تھا کہ جعفر شاہ میرے ساتھ پان کی تھیلیاں پانچ سو روپے میں فروخت کرتا تھا مگر آج وہ کہاں گیا،

کیا اس سے کوئی پوچھ سکتا ہے کہ اس کے پاس اتنے پیسے کہاں سے آئے ہین۔ محمد سلیم جوکھیو کا کہنا تھا کہ میں 1993سے سندھ لوکل گورنمنٹ میں ملازم ہوں،

میں نے جب بھی ان سیاستدان کی کرپشن کے خلاف بولنے کی کوشش کی تومیرے خلاف نیب میں انکوائریاں کرائی گئیں مگر الحمداللہ اب تک 14انکوائریاں ہوئیں اور میں ہر انکوائری میں بے گناہ ثابت ہواہوں،

ویڈ یو میں محمد سلیم جوکھیو بلا ول بھٹو کو مخا طب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ”بلاول صاحب جس شخص کو آپ سونے کا تاج پہنا رہے ہیں اس پر دبئی میں لڑکیاں سپلائی کرنے کا الزام ہے“۔