تیسر ٹاؤن اسکیم 45 کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی جون کے آخر میں نہیں ہو گی،

747

کراچی (رپورٹ:منیرعقیل انصاری)ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی تیسر ٹاؤن اسکیم 45 کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی جون کے آخر میں کرنے سے مقر گئی ہے،

کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی اورنئی تاریخ کا فیصلہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیا جا ئے گا، تیسر ٹاؤن اسکیم 45 کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی جون کے آخر میں نہیں ہو گی،

تفصیلات کے مطابق 21 مئی2019کو ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محمد سہیل خان نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تیسر ٹاؤن اسکیم 45 کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی جون کے آخر ی ہفتے میں کی جائے گی،

تاہم گز شتہ روز جب ان سے دوبارہ رابطے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے جسار ت سے کی جا نے والی فون کال اٹینڈ نہیں کی توجسارت نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سیکر یٹری ارشد خان سے رابط کیا،

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تیسر ٹاؤن اسکیم 45 کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی جون کے آخر میں نہیں ہو سکتی ہیں کیو نکہ یکم جولائی کوملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہیں،

نئی تاریخ کا فیصلہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیا جا ئے گا،

واضح رہے کہ21مئی کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل محمد سہیل خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 15 اپریل فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی اس دن تک ایم ڈی اے کو ایک لاکھ 70 ہزار فارم موصول ہوئے،

اس کے بعد فارم وصولی کا سلسلہ بند کردیا گیا تھا۔تقریبا 21 ہزار ایکڑ پر محیط اس ہاؤسنگ اسکیم میں 22 ہزار پلاٹوں کیلئے قرعہ اندازی ہوگی جس میں ایک لاکھ 70 ہزار افراد حصہ لے رہے ہیں۔،

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کے ٹھیک 60 دن بعد قرعہ اندازی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔