فیصل آباد کی گلستان کالونی میں دھماکے سے مکان منہدم

253
فیصل آباد کے علاقے گلستان کالونی میں گیس لیکیج دھماکے سے مکان زمین بوس

فیصل آباد کے علاقے گلستان کالونی میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے سے ایک مکان زمین بوس ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق مبینہ طور پر گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں تباہی ہوئی اور گھر میں مقیم ملازمہ اور اس کا کمسن بیٹا ملبے کے نیچے دب گئے۔

-چھتیں گرنے سے ایک کار اور موٹرسائیکل بھی تباہ ہو گئی ہے

ریسکیو عملہ اور علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائی کی۔

گلستان کالونی میں گیس لیکیج دھماکے سے تباہ گھر سے ملحقہ عمارت بھی شدید متاثر ہوئی اور وہاں.موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم اہلخانہ محفوظ رہے۔

تباہ ہونے والے گھر کا مالک خاندان سمیت بیرون ملک مقیم ہے۔