اسلامی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلیے جماعت اسلامی کا بہت اہم کردارہے

44

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجا محمدجواد نے کہاہے کہ پاکستان میں اسلامی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلیے جماعت اسلامی کا بہت اہم کردارہے آج اگرطاغوتی قوتیں پاکستان میں اسلام مخالف قوانین بناتے ہوئے خوفزدہ ہوتی ہیں تواس کے پیچھے جماعت اسلامی سمیت اسلامی قوتوں کی طویل جدوجہد کی کامیابی کا ثمراسلامی دستورکی صورت موجود ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصدرنیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان شمس الرحمن سوا تی ،صدرجے آئی یوتھ شمالی پنجاب اویس اسلم مرزا، امیر زون محمدوقاص خان ،ثاقب صدیقی سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی اظہارخیال کیا ۔راجا محمد جواد نے کہا کہ ڈاکٹرمرسی جیسے عظیم مجاہد نے اسرائیل ،امریکا سمیت عالمی شیطانوں کی سپرمیسی سے انکارکیا جس کے باعث ان سب نے متحدہوکراپنے ایک غلام ڈکٹیٹرجنرل سیسی کے ذریعے ان کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کرظلم کے ساتھ انھیں شہید کیا لیکن امت مسلمہ میںصدرمرسی کا کردار ایک روشن باب کی صورت تادیرزندہ رہے گا۔وہ قرآن کی عملی تفسیرتھے۔ انہوں نے اپنی جان کی قربانی دی لیکن طاغوتی قوتوں کے سامنے سرجھکانے سے انکارکیا ۔