جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ بگٹی کا دو کارکن بھائیوں کے قتل کیخلاف احتجاج

60

جعفرآباد(وقائع نگار خصوصی) ضلع ڈیرہ بگٹی میںدہشت گردوں کے ہاتھوں جماعت اسلامی کے دوسگے کارکن بھائیوں عبداللہ بگٹی اور حفیظ اللہ بگٹی کے بہیمانہ قتل کے خلاف صوبہ بھر کی طرح ڈیرہ اللہ یار میں بھی جماعت اسلامی ضلع جعفرآباد کے امیر محمدامین بگٹی کی قیادت میں کارکنان نے احتجاجی ریلی نکالی اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔کارکنان نے ہاتھوں میں جھنڈے اور کتبے اٹھارکھے تھے جن پر واقعے کے خلاف اور ملزمان کی گرفتاری کے نعرے درج تھے۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما مولانا نذیراحمد تنیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ بگٹی کے بزرگ رکن مولانا علی بیگ بگٹی کے دوجوان سال بیٹوں کے قتل کے افسوسناک واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔