کوئٹہ :نجی چینل کے بیورو آفس کی بندش کیخلاف بی یو جے کا احتجاجی مظاہرہ

144

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) کوئٹہ میں24 نیوز بیورو آفس کی بندش اور عملے کی برطرفی کے خلاف بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت بی یو جے کے صدر ایوب ترین نے کی ، اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمن نے کہا کہ صحافیوں کا معاشی قتل عام قابل مذمت ہے، ہمیں متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی، آج ہم متحد نہ ہوئے تو تو کل کسی اور ٹی وی چینل کے بیورو کو بند کر کے ملازمین کو برطرف کیاجائیگا، احتجاج کرتے ہوئے آج بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ ایوب ترین نے کہا کہ صحافی برادری بر طرف کیے گئے ساتھیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کریں ۔ 24 نیوز کے بیورو چیف عیسیٰ ترین نے کہا کہ ان سمیت پوری ٹیم نے کوئٹہ سے اپنی جان پر کھیل کر کئی بار کوریج
کی جسکا صلہ آج انہیں برطرفی کی صورت کی دیا گیا ہے۔مظاہرے کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ 24 نیوز کیبیورو آفس کی بندش اور ملازمین کی جبری بر طرفی کے خلاف آج بلوچستان اسمبلی بجٹ اجلاس سے واک آوٹ کریں گے ، تمام ارکان اور صحافیوں سے احتجاج میں شرکت کی استد عا ہے تاکہ صحافیوں اور ورکروں کی جبری برطر فیوں اور بیو روز کی بندش کا راستہ روک سکیں۔
احتجاجی مظاہرہ