نوجوان طبقہ پی ٹی آئی حکومت سے سخت بیزار ہے،عمر فاروق

99

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجر، جنرل سیکرٹری راشد محمود،سینئرنائب صدرمحمدآصف عطا اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عوامی مارچ میں ہزاروں نوجوانوںکی شرکت نے ثابت کردیاہے کہ نوجوان طبقہ پی ٹی آئی حکومت سے سخت بیزار ہے، سراج الحق کے خطاب نے نوجوانوںکوحقیقی مستقبل کی نویددی ہے ۔ جماعت اسلامی کی دھوکے بازحکومت کے خلاف جاری تحریک پورے پاکستان میں پھیل گئی اورحکومت کی ناقص اورعوام دشمن پالیسیوںکے خلاف ہرشہرمیں ایسے ہی بڑے بڑے عوامی مارچ کاانعقادکرے۔چوک گھنٹہ میں کئی ہزار افرادپرمشتمل عوامی حکمرانوںکے لیے کسی تازیانہ سے کم نہیں ہے۔ہروقت سب اچھاکی رٹ لگانے والے اورمستقبل کوروشن دیکھانے والاحکمران طبقہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکاہے جواپنی تجوریاں بھرنے کیلیے پہلے ہارس ٹریڈنگ کرتا ہے اوربعدمیں چینی ،گھی اور دیگراشیاخورونوش کی قیمتوںمیں کئی سوگنا اضافہ کرواکراپنے پیسے پورے کرتاہے۔انہوںنے کہاکہ عوامی مارچ میں شریک نوجوانوںنے ثابت کردیاہے کہ وہ عمران خاںاوراسکے حواریوںسے تنگ آچکے ہیں ۔