مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے مذاکراتی عمل کے حامی ہیں، میر واعظ

130

سرینگر(آن لائن)کل جماعتی حریت کانفرنس ’’ع‘‘ گروپ کے چیئرمین میر واعظ عمر فارق نے کہا ہے کہ حریت قیادت مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے ہمیشہ مذاکرات کی حامی رہی ہے ۔ گورزستیہ پال ملک کے حالیہ بیان پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے میر واعظ کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام جو کہ گزشتہ 72سالوں سے مسئلہ کشمیر کے سب سے زیادہ متاثرہ فریق میں فطری طور پر اس مسئلے کے حل کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ تنازع کشمیر کے تمام فریق جب بھی ایک چھتری تلے جمع ہوئے ہیں حریت قیادت نے بھی اسی
موقف کو دوہرایا کہ مسئلہ کشمیر کا حل طاقت نہیں بلکہ تمام فریقین کے درمیان معنی خیز کے ذریعے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ماضی میں بھی حریت قیادت پاکستان اور بھارت دونوں کیساتھ رابطے میں رہی ہے ۔
میر واعظ