کراچی(اسٹا ف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے صحت و بہبود آبادی حکومت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ہمارا دیرینہ خواب تھا کہ سندھ میں ایمبولینس سروس کا آغاز ہوسکے،آج وہ خواب پائے تکمیل کو پہنچ رہا ہے،
سندھ حکومت کے تعاون سے کراچی میں اس وقت امن فاؤنڈیشن کی60 ایمبولینس چل رہی ہیں،مزید 60ایمبو لینس کا ا ضا فہ کیا جا رہا ہے،اس کے لئے سندھ حکومت نے امن فا ؤنڈیشن کو975 ملین روپے دئیے ہیں،آنے والے وقت میں صوبائی حکومت ایمبولینس کی تعدادکو 200 تک کرنے کی کوشش کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز چیف سیکر یٹریٹ بلڈنگ میں سندھ ریسکیو اور میڈیکل سروسز کا باقاعدہ اجراء کے مو قعے پر کیا ہے۔ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے نے فیتا کاٹ کر دی جا نے والی نئی ایمبولینسز کا افتتاح کیا،
افتتاحی تقریب میں سیکریٹری صحت اور وزارت صحت کے دیگر سینئر افسران کے ساتھ ساتھ امن ہیلتھ کیئر کی سی ای او اور ٹیم کے سینئر ممبران بھی شریک تھے۔اس مو قعے پر حکومت سند ھ کی سرپرستی میں چلنے والی لائف سیونگ ایمبولینس سروس باقاعدہ متعارف کروادی گئی ہے جو مریضوں کو بغیر کسی ادائیگی کے دستیاب ہوگی،
ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے سندھ حکومت کے کراچی کے شہریوں کو معیاری اور مفت ایمرجنسی طبی سہولت فراہم کرنے کے وعدے کی تکمیل ہو ئی ہے،
صوبائی وزیر نے عوام کو مثالی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا آج کا دن کراچی کے لوگوں کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ اقدام سندھ کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے صوبائی حکومت کے وعدے کا منہ بولتا ثبوت ہے،
ہم جلد سے جلد زندگی بچانے والی ایمبولینس سروس کی سہولت کے دائرہ کار کو سند ھ کے تمام اضلاح تک پھیلانے کے لئے کوشاں ہیں۔سندھ حکومت نے 60 ایمبولینسز پر مشتمل امن ایمبولینس کے فلیٹ کو باقاعدہ تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی اکتوبر 2018میں کروائی تھی،
اس وقت سے لے کر اب تک ایمبولینس سروس کی بروقت فراہمی کے باعث 74,776 لوگوں کی زندگیاں بچائی جا چکی ہیں جبکہ گیارہ بچوں کی بحفاظت پیدائش بھی ہو چکی ہے،
انہوں نے کہا کہ سندھ پیپلز ایمبولینس سروس کے نام سے لائف سیونگ ایمبولینسز کی سہولت ٹھٹہ اور سجاول ڈسٹرکٹ میں دستیاب ہے جس کے تحت 2017 سے 25 لائف سیونگ ایمبولینسز چلائی جا رہی ہیں۔گذشتہ دوسال میں 51,120 افراد کی زندگی بچانے کیلئے ایمبولینس کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے،
امن فاؤنڈیشن کے سی ای او مجاہد خا ن نے بھی سندھ ریسکیو اور میڈیکل سروسز کے اجراء پر اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ہم کراچی اور سندھ میں عالمی معیار کی ایمرجنسی میڈیکل سروسز کی فراہمی کا موقع فراہم کرنے پر سندھ حکومت کے مشکور ہیں،
ہم نے امن فاؤنڈیشن کے قیام کی سوچ پر درست عمل درآمد کی سمت ایک اہم قدم اُٹھایا ہے۔ ہمارا عزم یہی تھا کہ کم سہولت والے طبقے کے لئے عوامی سروس کا آغاز کریں،
ان کا کہنا تھا کہ امن فاؤندیشن کی ٹیم عو ام کی فلاح کے لئے کوالٹی کنٹرول اور تمام پروٹوکولز پر اپنے دس سال کے تجربے کی روشنی میں عمل جاری رہے گا۔ ماضی کی طرح اب بھی مریض کواسپتال تک پہنچنے سے پہلے طبی امداد فراہم کرنے کی سہولیات سے لیس اس ایمبولینس کی سہولت سے 1021پر ڈائل کر کے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔