کراچی (اسٹا ف رپورٹر)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران گرمی کے باعث مسجد میں بیہوش ہوگئے تھے،
تفصیلات کے مطابق سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن جمعہ کی نماز مسجد ابراہیمی نارتھ ناظم آباد میں ادا کررہے تھے۔دوران نماز بیہوش ہوگئے تھے احباب نے فوری طور پر اسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا،
الحمداللہ منور حسن ہوش میں آگئے ہیں اور بہتر ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق کمزوری کی وجہ سے بیہوش ہو کر گرگئے تھے، پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، بعدازں سید منور حسن کوگھر منتقل کردیا گیا ہے،
امیر حلقہ کراچی حافظ نعیم الرحمان سمیت جماعت اسلامی کے دیگر افرادہمایوں نقوی،سرفرازاحمد، قاضی صدرالدین اور ڈاکٹر اظہر چغتائی منور حسن کے ہمراہ ہسپتال میں موجودتھے،
قارین جسارت،عوام الناس اور تمام احباب سے جلد اور مکمل صحت یا بی کے لئے دعا ؤں کی درخواست ہے، اللہ رب العالمین سید منور حسن کو کامل شفایاب فرمائے اور انکا سایہ ہمارے سروں پر قائم رکھے اور انہیں مکمل صحت کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے۔ آمین