پاکستان کو افغانستان پر سبقت حاصل، 3 ون ڈے میں قابل شکست رہی

109

 

کراچی (سید وزیر علی قادری ) پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں میں پاکستان ٹیم ناقابل شکست رہی ہے۔ پاکستان اب تک ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں افغانستان سے نہیں ہارا ۔ دونوں ٹیموں کے مابین دنیا کی مختلف گرائونڈز میں اب تک مجموعی طور پر 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے اور تینوں میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ۔ پاکستان نے یو اے ای کے گرائونڈ میں افغانستان کے خلاف2میچز کھیلے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی۔ پہلا میچ فروری 2012ء میں افغانستان کے خلاف کھیلا اور7وکٹوں سے فتح حاصل کی ۔21 ستمبر 2018ء کو یو اے ای میں ہونے والا ون ڈے میچ پاکستان نے3 وکٹوں سے جیتا۔ پاکستان نے تیسرا ون ڈے میچ افغانستان کے خلاف 2014ء میں بنگلا دیش کی سرزمین پر ہونے والے ایشیا کپ میں کھیلا اور اس میں 72 رنز سے فتح حاصل کی ۔