سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے نوجوان بھٹک گئے‘ جام کمال

146
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

کوئٹہ(آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میرجام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے نوجوانوں کو صحیح راستہ نہیں دکھا یاگیا آج کل کے دور میں ٹیکنالوجی کی اہمیت کا اندازہ آج کی نسل ہم سے زیادہ بہتر جانتے ہیں جو قومیں وقت کی اہمیت کو اپنا لیتے ہیں وہی ترقی کی طرف گامزن ہوتے ہیںان خیالات کااظہارانہوں نے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مختلف جامعات کے 178 طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے تقریب میں صوبائی وزرا نے بھی شرکت کی وزیر اعلیٰ
بلوچستان میر جام کمال نے تمام طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں ٹیکنالوجی کی اہمیت کا اندازہ آج کی نسل ہم سے زیادہ بہتر جانتے ہیں جو قومیں وقت کی اہمیت کو اپنا لیتے ہیں وہی ترقی کی طرف گامزن ہوتے ہیں ہمارے دور میں سرکاری نوکری کو اہمیت دیتے تھے آج کے پنڈہال میں بیٹھے ہر نوجوان اپنے مستقبل کے بارے میں سچ کربٹھا یاہے انہوں نے کہا کہ ہر نوجوان کو ذہنی طور پر انے والے وقت کے مطابق اپنے اپ کو تیار رکھنا چا ہیے بلوچستان اور پاکستان کے انے والے وقت کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آج کے جدید دور میں تاریخ کے حوالے سے معلومات بہت اسان ہو گیا ہے وقت کی ضروریات کے مطابق خود کو ڈھالے ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولیات پیدا کریں ساحلی پٹی سینکڑوں کلو میٹر کا ہے بلوچستان اس سے مستفید نہیں ہو رہا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کہا کہ ماضی میں اگر حکمران بلوچستان کو صحیح معنوں میں ترجیح دیتی تو آج یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی مگر بدقسمتی سے ایسے حالات پیدا ہوگئے کہ ہر نوجوان روزگار کے تلاش میں لگے ہوئے ہے بے روزگار ی کی خاتمے کے لئے حکومت اپنا کرردارادا کررہی ہے ۔