حکومت نے بھیک مانگنے کے باوجود معیشت تباہ کردی‘ عبدالقادربلوچ

112

کوئٹہ (آن لائن) مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غر ق کر دیا کچکول اٹھا کر دنیا سے بھیک مانگنے کے باوجود ملکی معیشت کو بہتر نہیں کیا گیا موجودہ حکمران فوری طور پر عوام سے معافی مانگ کر مستعفی ہوجائے حکومت کرنا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر کسی کی بس کی بات نہیں ہے عوام کے ساتھ انتخابات سے قبل جو دعوے اور وعدے کیے تھے ایک بھی وعدہ پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے کیونکہ یہ
صرف اقتدار حاصل کرنے کے لیے عوام کے ساتھ جھوٹے دعوے کررہے تھے۔ اقتدار ملنے کے بعد مہنگائی کی شہر میں اضافہ کر دیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے اور ڈالر بھی حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے آسمان تک پہنچ گئے مگر حکمران ہوش کے ناخن نہیں لیں رہے ہمیں سمجھ نہیں آرہاجس طرح حکومت کو چلایا جارہا ہے۔ حکومت چلانے کا یہ طریقہ نہیں ہے، خدا راں غریب عوام پر ترس کھائیں اور عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کر کے ریلیف فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کریں گے کیونکہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتون نے جس طرح حکومت کے خلاف صف بندی کی ہے اس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے اپنا کردارادا کررہی ہے مگر موجودہ نا اہل حکمران عوام کی تکالیف کو نہیں سمجھتے گیس بجلی سمیت تمام چیزوں کو پر ٹیکس لگا کر عوام دو وقت روٹی کے لیے ترستے ہیں۔