کوئٹہ:لاپتا افراد کمیشن کی سماعت ،4افراد کے گھر پہنچنے کی تصدیق

114

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں لاپتا افراد کی بازیابی کے حوالے سے کمیشن کی سماعت آج ساتویں روز بھی جاری رہی ، سماعت کے دوران 4 لاپتا افراد کے گھروں کو واپس پہنچنے کی تصدیق ہوگئی۔سابق جج ہائیکورٹ جسٹس ریٹائرڈفضل الرحمن کی سربراہی میں لاپتا افراد کے حوالے سے قائم کمیشن کی سماعت آج ساتویں روز بھی جاری رہی ، کمیشن نے پیرکو مزید 16 لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت کی ، پہلے 6 روزکے دوران 85 لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت کی گئی اس دوران 4لاپتا افراد کے اپنے گھروں کو پہنچنے کی تصدیق ہوگئی۔ جن میں سے 3 کا تعلق کوئٹہ اور ایک کاتعلق مستونگ سے ہے، محکمہ داخلہ کے مطابق لاپتا افراد کے حوالے سے کمیشن کی سماعت 3 جولائی تک جاری رہے گی اور اس دوران 122 کیسز کی سماعت ہوگی۔
لاپتا افراد کمیشن