اختر مینگل نے سنجرانی کو بچانے کیلیے زرداری سے ملاقات کی، جان بلیدی

59

کوئٹہ(آن لائن)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سردار اختر جان مینگل نے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کو بچانے کے لیے آصف زرداری سے ملاقات کی ہے، 15ارب روپے لے کر عوام دشمن بجٹ کو ووٹ دیا ،پور ی قومی اسمبلی اس بات کی گواہ ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی نے اسلام آباد میں نئی تاریخ رقم کی جو قوم پرست قیادت کے لیے شرمندگی کے باعث ہے۔ جان محمد بلیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ ان 11ماہ میں 650افراد کو پھر بلوچستان سے لاپتا کیا گیا جو ایک افسوسناک عمل ہے ۔ میرا یمان ہے کہ آپ کی پارٹی نے کسی کو بازیاب نہیں کرایا۔ بلوچ، پشتون قوم
پرست اکابرین کی پاکستان کے لیے ان کی قربانیاں ہیں۔ اکابرین کی عزت اس لیے کرتے ہیں کہ یہ صاف گو اور واضح سیاسی موقف رکھے تھے کبھی کسی کو دھوکا ان اکابرین نے نہیں دیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے اسلام آباد میں نئی تاریخ رقم کی جو قوم پرست قیادت کے لیے شرمندگی کے باعث ہے ۔ انہوں نے کہا ہے سرداراختر جان مینگل نے چیئر مین سینیٹ کوبچانے کے لیے آصف علی زرداری سے عدم اعتماد نہ لانے پر زور دیا اور 15ارب روپے کے عیوض عوام دشمن بجٹ کو ووٹ دیا ۔
جان بلیدی