سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم کی کارروائی موخر

633
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سیکورٹی خدشات کے باعث پیش نہ ہوئے۔

گیلانی نے عدالت کو درخواست پیش کی تھی کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر وہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی اور سید یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم کی کارروائی موخر کردی گئی۔

احتساب عدالت نے چھ اگست کو فرد جرم عائد کرنے کی نئی تاریخ مقرر کردی۔ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان طلب کرلیے گئے ہیں۔