جماعت اسلامی راولپنڈی کے بزرگ  رکن حکیم شبیر حسین انتقال کر گئے

127

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی راولپنڈی شہر کے بزرگ رکن اور معروف سماجی شخصیت حکیم شبیر حسین مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ جامع مسجد نور سکیم تھری چکلالہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی، جنرل سیکرٹری سید عزیر حامد، نائب امیر شیخ مسعود احمد، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک عبدالعزیز، سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم، امیر پی پی 11 حاجی یار محمد، جنرل سیکرٹری حاجی منظور اکبر، ابق ایم پی اے حنیف چودھری، جمعیت اتحاد العلماء کے نائب صدر مفتی خالد عمران خالد، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی رورل امجد حسین شاہ، ملک محمد الیاس، سید ظفر محمود شاہ، ملک یاسر منظور، توقیر مغل، چودھری محمد انور، میاں نذر محمد اور رانا جاوید سمیت ان کے دوست احباب، تاجروں اور خاندان کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔