بھارت نے پاکستان سے ملحق سرحدوں پرآپریشن سدھرشن شروع کردیا

95

سری نگر(آن لائن) پاکستان کے ساتھ ملحق سرحد پر بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز نے مشقیں شروع کر دیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جموں اور پنجاب میں پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر جدید ہتھیاروں اور مشینری سے لیس ہزاروں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ کنٹرول لائن اورعالمی سرحد پریکم جولائی سے آپریشن ’’ سدھرشن ‘‘ کے تحت مشقوں کا آغاز کیاگیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران اہلکاروں کو دراندازوںکوہلاک کرنے کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے ۔ بی ایس ایف کے سینئر آفیسر نے اس کی
تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشقوں کے دوران بی ایس ایف کے اہلکاروں کو دراندازی پر قابو پانے کے سلسلے میں نئی ترکیبیں فراہم کی جا رہی ہیں۔