تعلیم کافروغ حکومت کی ترجیحات میں کہیں نظرنہیں آتا،حسن بلال ہاشمی

71

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈویژنل ناظم حسن بلال ہاشمی اورجنرل سیکرٹری حسیب خالدنے کہا ہے کہ تعلیم کافروغ حکومت کی ترجیحات میں کہیں نظرنہیں آتااپنی عیاشیوں کیلیے بجٹ مختص کرنیوالے حکمرا ن نے تعلیم جیسے اہم شعبے کے بجٹ میں 20فیصد کمی کرکے تعلیم دشمنی کاثبوت دیاہے۔ حکومت نے تعلیم کو سرے سے اپنی ترجیحات سے نکال دیاہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں بھی کمی کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہائرایجوکیشن کے بجٹ میں کمی سے جامعات میں فیسوں میں اضافہ ہوگا جس سے غریب کے لیے تعلیم کا حصول مزید مشکل ہوجائے گا جبکہ بیرون ملک ایچ ای سی کے تحت اسکالر شپ پر زیرتعلیم طلبہ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔ پاکستان اپنے جی ڈی پی کا 2.1 فی صد تعلیم پر خرچ کرتاہے جو اس خطے کے تمام ممالک بشمول بھارت، ایران،سری لنکا،بنگلا دیش اور نیپال سے بھی کم ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے جی ڈی پی کا چار فی صد حصہ تعلیم کے لیے مختص کیاجائے۔ اس وقت پاکستان میں دو کروڑ بیس لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ 72 سال گزرنے کے باوجود شرح خواندگی85 فی صدہے۔ جوکہ حکمرانوں کے لیے بڑا سوالیہ نشان ہے۔