سرکاری اسپتالوں میں رفتہ رفتہ تمام سہولیات ختم ہورہی ہیں

57

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی 113کے امیرراناطٰہٰ خاں نے کہا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں رفتہ رفتہ تمام سہولیات ختم ہورہی ہیں لیکن حکومت اور انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی ، مریض اسپتالوںمیں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف، ادویات اوردیگرسہولیات کی کمیابی کے باعث ان اسپتالوںمیں تڑپ تڑپ کر جان دینے پرمجبورہیں ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت مریضوںکوسہولیات دینے کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کاسبب بن رہاہے۔ غریب مریض ،بزرگ، خواتین بیماری کے ہاتھوں مجبور ہو کرعلاج معالجہ کیلیے سرکاری اسپتالوںمیں آتے ہیں لیکن دھکے کھاواپس چلے جاتے ہیں،ایمرجنسی وارڈمیں ڈاکٹروںکی لاپرواہی اورکمی کے باعث مریض گھنٹوں تڑپتے رہتے ہیں،ایکسرے اورلیبارٹری میںلمبی قطاریں لگانے کے بعدٹیسٹ نہ کرنے کے بہانے بناکرغریب مریضوںکے لواحقین کو ذلیل وخوار کیا جاتا ہے ۔جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے ڈی سی فیصل اورحکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طورپر اسپتالوںکی حالت زارپرتوجہ دیں تاکہ غریب مریض ایڑھیاںرگڑرگڑکر جان دینے سے بچ سکیں۔