حریت پسندوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے‘سید علی گیلانی

111

سرینگر(آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’گ‘‘ چیئرمین سید علی گیلانی نے ایازاکبر کی اہلیہ کی بگڑتی صحت سینئر مزاحمتی قائد محمد یاسین ملک کو 7اگست تک پھر سے این آئی اے کی تحویل میں دینے مزاحمتی خاتون رہنما آسیہ اندرابی کے گھر کو سیل کرنے اور اپنے نوا سے انیس الاسلام کو این آئی اے کی جانب سے دوبارہ دہلی طلب کرنے پر اپنی گہری تشویش اور فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حکمران تمام انسانی اخلاقی اور قانونی اقدار کو پائے حقار سے ٹھکرا کر یہاں کے آزاد پسند لوگوں کو انتقام گیری کا نشانہ بناکر اپنے قبضہ کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادی پسندلوگوں
سے اتنا زیادہ خوفزدہ ہوگیا ہے کہ وہ سیاسی سطح پر مقابلہ کرنے کے بجائے انہیں اپنی فوج اور ایجنسیوں کے ذریعے بشت بہ دیوار کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حریت رہنما ایاز اکبر کی اہلیہ موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہے اور پچھلے 2سال سے تہاڑ جیل میں نظر بند اپنے شوہر کا انتظار کر رہی ہیں مگر بے رحم حکمران قوت کے نشے میں مست ہوکر اپنے شور سے ملنے کا موقع فراہم نہیں کررہے ہیں۔
سید علی گیلانی