سکھر، سید آصف علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات سندھ کا تعزیتی اجلاس

127

سکھر (نمائندہ جسارت) محکمہ سندھ اطلاعات ڈویژنل آفس سکھر میں ایک تعزیتی اجلاس ڈائریکٹر انفارمیشن سید آصف علی شاہ کی زیر صدارت منقعد ہوا، جس میں سکھر کے سینئر صحافی جاوید میمن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی۔ اجلاس میں محکمہ اطلاعات کے افسران و ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے جاوید میمن کی صحافتی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن سید آصف علی شاہ نے کہا کہ جاوید میمن نے صحافی دنیا میں نام پیدا کیا، ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔