نیب نے سندھ بینک سے سرکار ی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ طلب کرلیا

187

کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) سندھ بینک کے کھاتوں میں مبینہ بے قاعدگیوں اور تادیر بلدیہ عظمیٰ کراچی اور دیگر ادروں کے فنڈز روکیے جانے کی اطلاعات پر نیب نے بینک کی سرکاری ٹرانزیکشن کا ریکار ڈ طلب کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ نیب چند روز قبل سندھ بینک کے سابق صدر بلال شیخ موجودہ پریذیڈنٹ طارق احسان اور ندیم الطاف کو 70 کروڑ روپے ہیر پھیر اور اربوں روپے کے قرضے دینے کے الزام میں گرفتار کرچکی ہے۔ سرکاری زرائع کا کہنا ہے کہ نیب کو علم ہوا ہے کہ سندھ بینک کے
ذریعے صوبے کے بلدیاتی اداروں کے فنڈز کی ٹرانزیکشن کا بنیاد مقصد اس رقم سے حاصل ہونے والا سود مبینہ طور پر ہڑپ کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومت کے فنانس دپارٹمنٹ کا عملہ بلدیاتی اداروں کے فنڈز کو چھٹی والے ایام سے ایک روز قبل آخری وقت میں بینک میں منتقل کر دیا کرتا ہے جس کی وجہ سے 2روز کی چھٹی کے بعد بینک کو بھاری فائدہ ہوتا ہے ساتھ ہی بینک میں تعینات کیے گئے صوبائی حکومت کے چہیتے منیجرز کو کمیشن کی مد میں غیر معمولی طور پر نوازنا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس طرح کی بے قاعدہ پریکٹس سے جہاں متعلقہ اداروں کے ملازمین کو تنخواہوں و پنشن ملنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں خزانے کو بھاری مالی نقصان سے بھی گزرنا پڑتا ہے۔ اس طرح کا عمل سندھ بینک کی جانب سے مبینہ طور پر عید الفطر کی چھٹیوں سے قبل کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں کے ایم سی ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور ضلعی بلدیات کے ہزاروں ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں نہیں مل سکیں تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے گزشتہ 2سال کا ٹرانزکشن کا ریکارڈ سندھ بینک سے مانگ لیا ہے۔
سندھ بینک