اسلام آباد ( میاں منیر احمد) وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی کرنے والے ہیں‘ وفاقی وزارت اطلاعات میں بہتری لانے کے لیے تبدیلی بھی کی جارہی ہے تاکہ تحریک انصاف کی بہتر سیاسی امیج بلڈنگ کی جاسکے اس بات کا قوی امکان ہے کہ معاون خصوصی برائے
اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو تبدیل کردیا جائے اور انہیں کوئی نئی ذمہ داری دے دی جائے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف میں فیصلہ سازی کرنے والا حلقے کے اہم رہنماء ان کی کاکردگی مطمئن نہیں ہیں وزیر اعظم کے قریبی ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات کے لیے دیگر ناموں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر بابر اعوان بہت مضبوط امیدوار ہیں جسارت کو معلوم ہوا ہے کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا جارہا ہے کہ وزارت اطلاعات کے ذریعے تحریک انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کا مؤثر دفاع نہیں کیا جارہا اب تحریک انصاف کی حکومت اپنی سیاسی امیج بلڈنگ کے لیے پی آئی ڈی کے اندر ایک نیا سیل بنانے جارہی ہے جس کے لیے ابتدائی ٹیم کے ارکان سرکاری خبر رساں ادارے سے لیے گئے ہیں اور ابتدائی ٹیم کے لیے ارکان کا چنائو کرلیا گیا ہے اب انہیں تربیتی عمل سے گزارا جارہا ہے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اندر ایک حلقہ ایسا ہے جو وزیر اطلاعات کے طور پر فواد چودھری کی کاکردگی سے مطمئن تھا اس حلقے کے نزدیک وہ وزارت میں بہتری لارہے تھے تاہم انہیں الجھایا گیا اور اگلے مرحلے میں وزارت سے الگ کرادیا گیا۔