عہدے کے بجائے پاکستان کرکٹ کی بہتری چاہتا ہوں،وقار یونس

153

لندن (جسارت نیوز)ماضی کے عظیم فاسٹ بولر اور سابق کپتان وقار یونس پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے دو اننگز کھیل چکے ہیں لیکن دو بار انہوں نے وقت سے پہلے عہدہ چھوڑ دیا یا ان کے لیے ایسے حالات پیدا کیے گئے۔وقار یونس سے جب پوچھا گیا کہ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے تیسری اننگز کھیلنا چاہتے ہیں َ؟تو انہوں نے کہا کہ نئی پیشکش کے بارے میں میں نے کبھی سوچا نہیں ہے۔ نیا بورڈ نئی سوچ کے ساتھ نئے لوگوں کو لارہاہے جو اچھی بات ہے۔ میں عہدے کے بجائے پاکستان کرکٹ کی بہتری چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ میں ہیڈ کوچ بن کر بہتری لائوں، کسی بھی جگہ رہ کر بہتری کرسکتا ہوں۔ مجھے پیشکش ہوئی تو سوچوں گا۔مکی آرتھر کی باتیں بھی شاید میری طرح نہیں مانی گئیں کیوں کہ نتائج تو وہی ہیں اس لیے پاکستان کرکٹ کو لگی لپٹی سیاست کی نذر کرنے کے بجائے آگے جانا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ میں کسی کرکٹر کے بارے میں بات کرتے ہوئے تفصیل میں نہیں جائوں گا لیکن جب سابق کرکٹر بات کرتے ہیں تو مجھے تکلیف ضرور ہوتی ہے۔