جھال خانوانہ فلائی اوورکی مرمت کیلیے اقدامات کیے جائیں

88

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی113کے امیرراناطٰہٰ خاں،جنرل سیکرٹری میاںعتیق الرحمن،نائب ڈاکٹرمحمدانوراوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ستیانہ روڈ،سمندری روڈ،جی ٹی ایس چوک، یونیورسٹی روڈاورریلوے سٹیشن روڈ کو آپس میں ملانے والے جھال خانوانہ پل کی تعمیر45 سال قبل کی گئی تھی جو مدت معیادپوری ہونے کے بعدخستہ حالی کی وجہ سے ناصرف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے بلکہ اس کی تباہ ہال حفاظتی دیواریں بھی متعدد جان لیوا حادثات کا باعث بن چکی ہیں محکمہ بلڈنگ اورضلعی انتظامیہ سمیت متعدداداروںکے ملازمین اورافسران کی جانب سے کئی بار پل کی مرمت کے بیانات تو دیے گئے ہیں مگرفلائی اوورکی مرمت کا کام تاحال نہیں ہوسکا ، انتظامیہ اورمتعلقہ ادارے پتہ نہیں خدانخواستہ کسی حادثے کے منتظر ہیں کہ وہ پیش آئے تو اس کی مرمت کا کام شروع کیاجائے۔اس پل سے گزرتے ہوئے ہروقت کسی بڑے جان لیوا حادثہ کے رونما ہونے کے خدشات منڈلاتے رہتے ہیں،جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے متعلقہ اداروں اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر جھال خانوانہ فلائی اوورکی مرمت کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی بڑے حادثہ کا شکار ہونے سے محفوظ رہاجاسکے۔