سرینگر (آن لائن) بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کشمیر کے لداخ خطے میں چینی فوج کی دراندازی باعث تشویش ہے، بھارت چین کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر مزید سخت اقدامات اٹھا رہا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے چین کو مشورہ دیا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام کریں تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگلے دونوں دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات ہونگے جس میں یہ معاملہ بیجنگ کے ساتھ اٹھایا جائیگا انہوں نے ڈوکلام میں چینی فوج کی دراندازی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے لداخ صوبے میں ڈوکلام میں چینی لبریشن
آرمی کی جانب سے دراندازی کی جو اطلاعات ہیں وہ باعث تشویش ہیں کیونکہ ملکی سلامتی کے ساتھ کسی بھی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا انہوں نے کہا کہ اگر زمینی سطح پر فوج نے اس دراندازی سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ چینی فوج نے کوئی دراندازی نہیں کی ہے اگر چینی فوج کی جانب سے دراندازی کا کوئی واقعہ پیش آیا ہے تو یہ قابل تشویش ہے بھارت کسی بھی طور پر خاموش تماشائی نہیں بنا بیٹھ سکتا ملک کے عوام کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ کسی بھی طور پر ملک کا کوئی خطرہ نہیںہے۔ راجناتھ سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر سرحد پار کی دراندازی کو ختم کرنے کی کوشش تیز کی گئی ہے اور اس ضمن میں پاکستان اندر ہی اندر کشمیر میں دراندازی بڑھا رہا ہے ۔
بھارتی /الزام