اسٹیبلشمنٹ بھی چیئرمین سینیٹ کو نہیں بچاسکتی، عثمان کاکڑ

61

کوئٹہ (آن لائن) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر وسینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں چیئر مین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی، اسٹیبلشمنٹ بھی چیئر مین سینیٹ کو نہیں بچاسکتی ،جمہوری قوتوں نے فیصلہ کیا تو کوئی بھی طاقت اس فیصلے کو چیلنج نہیں کرسکتی، وفاقی حکومت اسٹیبشلمنٹ کے اشاروں پر جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے، مسلم لیگ(ن)کے رہنماء اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتار ی قابل مذمت ہے ۔ ان خیالات کا
اظہارانہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا موجودہ حکومت کے اسکینڈل پر پردے ڈالے جارہے ہیں اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کوگرفتار کر کے کیسوں میں پھنسا کر حکومت کرینگے مگر حکومت کا یہ خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا وفاقی حکومت اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر جمہوری نظام کو کمزور کرنے اور 18ویں ترمیم کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں مگر جمہوری قوتیں اسٹیبشلمنٹ اور حکومت کے سازشوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ چیئر مین سینیٹ کے خلاف گزشتہ روز اجلاس ہوا اپوزیشن جماعتوں کے 50سے زائد سینیٹر نے شرکت کی اور اب چیئر مین سینیٹ کو کوئی بھی طاقت نہیں بچا سکتا اگر حکومت نے کو ئی ہارس ٹریڈنگ کی تو اس کے خطر ناک نتائج برآمد ہونگے 25جولائی کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائیگا حکومت اپنی ناکام پالیسیوں کو چھپانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کوگرفتار کیا جارہا ہے حکومت ہوش کے ناخن لے اور ایسے اقدامات سے گریز کرے جس سے کل وہ خود بھی نہ بچا سکے ۔
عثمان کاکڑ