محبوب الٰہی سراپا دعوت اور چلتی پھرتی تحریک اسلامی تھے،سید عارف شیرازی

97

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ٗ جنرل سیکرٹری سید عزیر حامد ٗ نائب اُمرا شیخ مسعود احمد ٗ چودھری سرفراز احمد ٗ چودھری منیر احمد ٗ ضیا اللہ چوہان ٗ ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد طارق رضا ٗجاوید اختر ٗ چودھری ظفر یاسین ٗ راجا ممتاز حسین ٗ ملک عبدالعزیز ٗ عمران خان اور سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم نے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر محبوب الٰہی کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں جماعت اسلامی کے ضلعی عہدیداران نے کہا ہے کہ محبوب الٰہی سراپا دعوت اور چلتی پھرتی تحریک اسلامی تھے۔ ان کی اللہ کے دین کے نفاذ کے لیے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ سچے اور کھرے انسان تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی فریضہ اقامت دین کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ مرحوم نے مختلف ذمے داریوں پر کام کر تے ہوئے خلوص اور محنت کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں ۔ وہ درد دل رکھنے والے رہنما تھے۔ جماعت اسلامی ایک جرأت مند اور انتھک کام کرنے والے قائد سے محروم ہو گئی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ محبوب الٰہی کی مغفرت فرمائے۔ ان کے درجات بلند فرمائے۔ بشری کمزوریوں سے درگزر فرمائے۔ جنت الفردوس میں اعلیٰ علیین کے ساتھ مقام عطا فرمائے۔ جملہ پسماندگان اور سوگواران کو اس صدمہ پر صبر اورحوصلے کی توفیق عطا فرمائے۔