کیریبین پریمیئر لیگ، حفیظ کا سینٹ کٹس اینڈ پیٹریاٹس سے معاہدہ طے پا گیا

128

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستانی آل رائونڈر محمد حفیظ نے شیڈول کیریبین پریمیئر ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے سینٹ کٹس اینڈ پیٹریاٹس کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔ انہیں جنوبی افریقن بلے باز ریسی وانڈر ڈوسن کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، ڈوسن انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے سینٹ کٹس کو لیگ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، جنوبی افریقن ٹیم نے ستمبر اکتوبر میں بھارت کا دورہ کرنا ہے۔ حفیظ اس سے قبل 2017ء میں بھی سینٹ کٹس کی نمائندگی کر چکے ہیں اور ان کی ٹیم کو فیصلہ کن معرکے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس کے علاوہ حفیظ 2013-14ء میں گیانا امیزن واریرز فرنچا کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سی پی ایل 4 ستمبر سے 12 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔