پنجگور میں دہشت گردوںکا ایف سی چوکی پر راکٹوں سے حملہ

67

پنجگور (آن لائن) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گریڈ اسٹیشن پر واقع ایف سی کی چوکی پر دہشت گردوںنے 3 راکٹ فائر کیے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب رات گئے دیر تک پنجگور کے علاقے چتکان عیسئیمیں گریڈ اسٹیشن پر واقع ایف سی چوکی پر نامعلوم افراد نے 3 راکٹ فائر کیے جو کھلے میدان میں گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گئے چوکی پر موجود سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے ‘کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔