سرکاری اداروں کی یونینز کی منسوخی تشویش کا باعث ہے ،شمس الرحمن سواتی

82

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت ڈائریکٹر لیبر بلوچستان کی طرف سے سرکاری اداروں کی یونیننر کی منسوخی پر شدید تشویش اور سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائریکٹر کا یہ نوٹیفیکیشن آئین پاکستان کے خلاف ہے اور آئی ایل او کے کنونشن نمبر 144جس کی پاکستان نے تصدیق کی ہوئی ہے کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس نوٹیفکیشن سے ملک بھر خصوصاً بلوچستان کی مزدور برادری میں سخت تشویش اور بے چینی پائی جارہی ہے ۔ شمس الرحمن سواتی نے اپیل کی کہ بلوچستان ہائی کورٹ اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے ۔انہو ں نے آئی ایل او سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے کنونشن نمبر 144پر عمل داری کو یقینی بنائے تاکہ مزدوروں کے آئینی و قانونی حقوق کا تحفظ ہوسکے ۔