عدالت کے حکم پر کوئٹہ میں 176دکانیں سیل کردی گئیں

54

کوئٹہ (نمائندہ جسارت)بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر کوئٹہ کے ڈبل روڈ،کواری روڈاور سرکلر روڈ پر واقع اسپیئر پارٹس کی دکانوں، موٹرگیراجوں سمیت 176 دکانیں سیل کردی گئیں۔کارروائی اسپیشل مجسٹریٹ بہادر خان اور سید سمیع اللہ آغا کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے عمل میں لائی گئی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ موٹر،موٹرسائیکل شورومز ،اسپیئر پارٹس کی دکانیں ،گیراج ،ڈیری فارمز سمیت دیگر دکانوں کو شہر سے باہر
منتقل کیاجائے تاکہ شہر کے وسطی ودیگر علاقوںمیں ٹریفک جام کامسئلہ حل ہو سکے۔ اس سے قبل بھی ضلعی انتظامیہ نے دکانوں کے خلاف کارروائی کی تھی جس کیخلاف مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے احتجاجی کیمپ لگایاگیا تھا جسے ختم کرنے کے لیے پولیس نے مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیاتھاتاہم بعدازاں انہیں رہا کردیا گیا تھا۔
دکانیں سیل