بے امنی و بیروزگاری حکمرانوں کی غفلت کو ظاہر کر رہی ہے،عبدالحق ہاشمی

49

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایک بار پھر بدامنی نے سر اٹھالیا ہے۔مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافے کیساتھ بدامنی ،بم دھماکے موجودہ حکمرانوں کی غفلت کو ظاہر کر رہے ہیں، بے تحاشہ سود اور قرضوں نے معیشت کوجام کردیا ہے ،عوام کو تبدیلی کے نام پر جھانسہ دیا گیا ہے۔ ملک کو از سر نو اہل ، بااعتماد اور سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں حقیقی تبدیلی کی جدوجہد کر رہی ہے ،حقیقی تبدیلی اللہ اور اس کے رسول ؐ
کے نظام کے نفاذ میں ہے، ذہن سازی ، خوف خدا اور بندگی رب کا احساس اجاگر کرنا ہی جماعت اسلامی کی دعوت ہے۔ انہوں نے ارکان جماعت سے کہا کہ وہ ہر گلی اور گھر گھر جا کر اللہ اور اس کے رسول رحمت ؐ کا پیغام پہنچائیں اور اسلامی نظام اور حقیقی تبدیلی کی دعوت دیں جوکہ ہماری دنیا وآخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے صرف مہنگائی بے روزگاری ،قرضوں میں اضافے کو ہی تبدیلی کا نام د یاہے ، مدینہ کی اسلامی ریاست کا نام استعمال کرکے عوام کا استحصال کیا جارہا ہے، لٹیروں اورقرض خوروں سے قومی دولت برآمد کرکے عوام پر خرچ کی جائے ۔
عبدالحق ہاشمی