بلوچستان کے 3 اضلاع میں لیویز کی جگہ پولیس تعینات

55

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) حکومت بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ سمیت
بلوچستان کے 3 اضلاع میں لیویز کی جگہ پولیس کو تعینات کردیا گیا۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے 3 اضلاع کوئٹہ ، گوادر اور لسبیلہ کے بی ایریاز کو اے ایریاز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ تینوں اضلاع کے بی ایریاز میں لیویز کی جگہ پو لیس تعینات کردی گئی، لیویز کے تمام تھانوں میں پولیس کے ایس ایچ اوز بھی تعینات کر دیے گئے جنہوں نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔
پولیس تعینات