بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ 7اگست کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے ،بھارتی اخبار

397

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر مزید فوجی دستوں کی تعیناتی  کے بعدبھارتی  وزیر داخلہ امت شاہ 7اگست کو ریاست کا دورہ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ پارلیمانی سیشن ختم ہونے کے بعد کچھ روز کیلئے وہ مقبوضہ کشمیر  کا دورہ کرسکتے ہیں۔ وادی میں موجودہ سیکورٹی صورتحال اور امرناتھ یاترا کی معطلی کے بیچ وزیر داخلہ پارلیمانی سیشن کے فورا بعد اور15اگست سے قبل ریاست کا دورہ کرسکتے ہیں جس دوران وہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

 دوسری جانب پارلیمانی سیشن دو روز کیلئے بڑھایابھی جاسکتاہےتاہم ابھی واضح نہیں ہے کہ سیشن کب ختم ہوگالیکن اس کے اختتام کے بعد وزیر داخلہ ریاست کا دورہ کریں گے اور وہ دوروز کشمیر میں رہ کر سیکورٹی صورتحال اور15اگست کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے ۔