فاٹا انتخابات میں جماعت اسلامی کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے

215
راولپنڈی،جماعت اسلامی کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے امیر سٹی ڈسٹرکٹ سید عارف شیرازی خطاب کررہے ہیں
راولپنڈی،جماعت اسلامی کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے امیر سٹی ڈسٹرکٹ سید عارف شیرازی خطاب کررہے ہیں

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے سینیٹرز نے سینیٹ کے چیئرمین کے انتخاب میں مرکزی مجلس شوریٰ کے فیصلے کے مطابق انتخاب میں حصہ نہیں لیا۔فاٹا کے حالیہ انتخابات میں جماعت اسلامی کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا ہے۔عید الاضحی کے بعد جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ کی ممبر سازی کی مہم شروع کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سید مودودی ؒ بلڈنگ میں ضلعی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس اجلاس میں دعوتی ٗ تنظیمی ٗ تربیتی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں مرحومین کے لئے دُعا بھی گئی ۔اس کے علاوہ مجلس شوریٰ نے رواں مالی سال جولائی 2019 ء تا جون 2020ء کے لیے بجٹ کی منظوری بھی دی ۔سید عارف شیرازی نے کہا کہ راولپنڈی میں مہنگائی کے خلاف ہونے والے کامیاب عوامی مارچ پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ذمے داران ٗ ارکان و کارکنان اور شرکا کو مبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ لاہور ٗ فیصل آباد ٗ کراچی ٗملتان اور راولپنڈی کے عوامی مارچز میں عوام کی شرکت حوصلہ افزا رہی ہے۔اب ان شا اللہ ! 25 اگست کو پشاور میں بھی بڑا عوامی مارچ ہوگا۔سید عارف شیرازی نے کہا کہ اس مہینے کے آخری ہفتے میں یوم تاسیس جماعت اسلامی کے موقع پر سیمینار ہوگا ۔ جس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم مہمان خصوصی ہوں گے۔