سید علی گیلانی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا

418

سرینگر : بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سید علی گیلانی نے بھارت کی ناپاک سازشوں کو بھانپتے ہوئے او آئی سی اور مسلم امہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں اور خصوصاً پاکستان کے باشندوں (چاہے وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں رہتے ہوں) کا فرض ہے کہ اپنے کشمیری بھائیوں کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے انھیں جواب دیں کہ “ہم آپ کے ساتھ ہیں ہم کا شکار نہیں ہونے دیں گے”۔