مودی بنیادی طور پر ایک دہشت گرد لیڈر ہے: شیخ رشید

253

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بنیادی طور پر دہشت گرد لیڈر ہے جو کہ سرینگر میں اسرائیلی طرز کا اسٹرکچر لانا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑی صورت حال پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آیندہ 15 دن میں سرینگر کے حالات مزید کشیدہ دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بنیادی طور پر دہشت گرد لیڈر ہیں، وہ 35 اے کو لاگو کرکے سری نگر میں اسرائیلی طرز کا اسٹرکچر لانا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ نریندر مودی اسرائیل کی طرز کا اسٹرکچر کشمیر میں لانا چاہتا ہے، مودی کو اصل تکلیف عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات سے ہوئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سب کو پتا چل گیا ہے مودی کی زبان امریکا میں کچھ اور دہلی میں کچھ ہے، پوری قوم کو ایک ہو کر پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، کشمیریوں کی جدوجہد کو پرنٹ، سوشل اور الیکٹرانک میڈیا ہر جگہ پھیلایا جائے۔