ہرنائی، رورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ رات 10 بجے تالہ لگنے کا نوٹس

71

ہرنائی (اے پی پی) ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہاکہ محکمہ صحت کی غیر فعالی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے، رورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ کو رات دس بجے تالہ لگنے کا سختی سے نوٹس لیا گیا محکمہ صحت ضلع ہرنائی و رورل ہیلتھ سینٹرشاہرگ کے ذمے داروں کے خلاف سخت محکمہ کارروائی کریں گے، تحصیل شاہرگ ایک بہت بڑاآبادی والا علاقہ کے ساتھ شاہرگ میں سیکڑوں کوئل مائینز ہے جس میں 24 گھنٹے کوئلہ کانوں میں لیبر کام کررہے ہیں، کوئل مائینز میں کسی بھی وقت حادثہ ہوسکتا ہے، سینٹر کی بندش پر محکمہ صحت اور سینٹر کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ شب رورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ کا دورہ کرنے کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مجھے بار بار رورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ کے حوالے سے عوامی شکایات موصول ہورہی تھیں اور میں نے بار بار محکمہ صحت کو رورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ کو24 گھنٹے فعال رکھنے اور ڈاکٹرز اور اسٹاف کو ڈیوٹی کا پابند بنانے کی ہدایت کی لیکن گزشتہ شب عوامی شکایات پر رورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ پر چھاپا مارا تو سینٹرز کو تالہ لگا ہوا تھا۔