کوئٹہ،مطالبات کی عدم منظوری پرینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال

54

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ کے ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات منوانے کیلیے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال شروع کردی ، اسپتالوں کی او پی ڈیز سمیت مختلف شعبوں میں ڈاکٹرز اپنے خدمات سے دستبردارہو گئے ۔ وائی ڈی اے کی اپیل پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرکے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں نے ہڑتال شروع کر دی ، ایمرجنسی کے علاوہ اور پی ڈیز اور دیگر شعبوں میں ڈاکٹرز نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا اور دور دراز سے آئے غریب مریض علاج کی سہولت سے محروم ہو گئے ۔ وائی ڈی اے کے مطابق گزشتہ روز سول اسپتال کے گائنی وارڈ میں مشتعل افراد داخل ہو ئے اور لیڈی ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنا کر خوف و ہراس پھیلا یا ، اسپتالوں میں قابل عمل سیکورٹی ایکٹ کے نفاذ کے بغیر فرائض سر انجام دینا ممکن نہیں ۔ڈاکٹروں کے تحفظ اور دیگر مطالبات کے نوٹیفکیشن تک ہڑتال جاری رہے گی۔