راولپنڈی،جماعت اسلامی وومن ونگ کے زیراہتمام یکجہتی کشمیرریلی

49

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی وومن ونگ کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے احتجاجی ریلی کااہتمام کیا گیا جس کی قیادت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سکینہ شاہد،نائب ناظمہ پنجاب رخسانہ غضنفر، ناصرہ سرور،ناظمہ سٹی نزہت ناطق ودیگرذمے داران نے کی۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ذمے داران نے کہا کہ بھارت نہتے کشمیری عوام پر ظلم کی انتہا کررہا ہے لیکن عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،کشمیری خواتین سمیت وہاں کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ظلم کی سیاہ رات کا خاتمہ قریب ہے اللہ کی مددونصرت کے ساتھ کشمیر،پاکستان کا حصہ بنے گا ۔