کراچی پریس کلب میں پاکستان کی73ویں یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی

330
پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی
پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹر میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام پاکستان کے73 ویں یوم آزادی اورکشمیریوں سے یکجہتی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا،

تقریب میں کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران،سیکرٹری ارمان صابر،سابق سیکر ٹری مقصود یوسفی،عامر لطیف کراچی یو نین آف جر نلسٹس دستور کے نائب صدر شمس کیریوسمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

اس موقع پر پاکستان کی73ویں یوم آزادی کاکیک بھی کاٹاگیا۔ کراچی پریس کلب میں جشن آزادی اورکشمیریوں سے یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے سیکر ٹری ارمان صابر نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے،

ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔آزادی کی قدر وہی قومیں جانتی ہیں جو آزادی جیسی نعمت سے محروم ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بزرگوں کی انتھک محنت وقربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جشن آزادی منا رہے ہیں۔

اللہ کی اس نعمت جس کانام پاکستان ہے، پاکستان ہمارے بزرگوں ماؤں‘ بہنوں‘ بچوں کی عظیم قربانیوں کے بعد معروض وجود میں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم مسئلہ کشمیر پر متحد ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی دبانے کے لیے جو یک طرفہ اقدام کیا ہے اس نے پوری پاکستانی قوم کو جگا دیا اور ہرپاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے قومی پرچم کے ساتھ آزاد کشمیر کا پرچم بھی لہرا ریا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں،تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی وخوشحالی اورکشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔