دیر بالا چکیاتن گرڈ اسٹیشن پر کام شروع نہ کرنے کیخلاف احتجاج کرینگے

96

پشاور (وقائع نگار خصوصی ) نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا و ممبرصوبائی اسمبلی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ 18 اگست کو دیر بالا چکیاتن گریڈ اسٹیشن پر کام شروع نہ کرنے اور چکیاتن میں الگ ٹرانسفارمر تنصیب نہ کرنے کے خلاف عوامی مظاہر ہ ہوگا جس میں مین گولین گول بجلی ٹرانسمیشن لائن کو بند کر دیں گے اور اس وقت تک بند رہے گی جب تک الگ ٹرانسفارمر کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا جاسکے اور چکیاتن گرڈ اسٹیشن پر کام کا آغاز نہ ہو۔ ایک بیان میںانہوںنے کہاکہ کئی مہینوں پہلے واپڈا حکام اور ضلعی انتظامیہ دیر بالا نے آل پارٹیز کانفرنس کے دوران ایک تحریری معاہدے میں یہ طے کیا تھا کہ گولین گول سے دیر چکیاتن او واڑی گریڈاسٹیشن کو بجلی دی جائے گیمگر کئی مہینے گزر جانے کے باوجود چکیاتن گریڈاسٹیشن کی اپ گریڈیشن میں تاخیری حربوں سے کام لیا جارہا ہے۔اور اٹھارہ سے بیس گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ سے کاروباری افراد مسلسل متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے دھمکی دی کہ جماعت اسلامی 18 اگست کو چکیاتن کے مقام پر بھرپور احتجاج کے ساتھ ساتھ گولین ٹرانسمیشن لائین کو بند کر یں گے۔