کنٹرول لائن توڑنے کی تاریخ مشاورت سے طے کرینگے،ترابی

176

باغ(صباح نیوز)کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ بھارت کی قابض افواج نے مساجد بند کرکے سوا ارب مسلمانوں کے غیرت ایمانی کو للکاراہے،کشمیر بھارتی فوج کا قبرستان بنے گا،کشمیریوںنے کنٹرول لائن توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،تاریخ کا اعلان وزیر اعظم مشاورت کے بعد کریںگے۔ان خیالا ت اظہار انہوںنے باغ کی جامع مسجد
میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںکہاکہ کشمیرکو بھار ت نے قید خانے میں تبدیل کردیاہے ظلم کی انتہا کی جارہی ہے،کشمیریوں کو جب بھی موقع ملتا ہے وہ لاکھوں کی تعداد میںسڑکوں پر نکل آتے ہیں،کشمیری پوری قوت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں،یوم سیاہ کے موقع پر لند ن سمیت دنیا کے ہر کونے میں بھارت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں سلامتی کونسل میں بھارت کے خلاف کارروائی کی قراردادالائی جائے،کشمیری مودی کا پیچھا کریںگے،مودی نے مسئلہ کشمیرکو فلش پوائنٹ بنادیاہے۔دنیا کے ہرفورم پر کشمیرکی بات کی جارہی ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ میںنے عمران خان کو ملاقات کے موقع پر کہاہے کہ وہ خود کشمیریوں کے سفیربن کر عالمی سطح پر اہم داارلحکومتوں کو دورہ کریں،عمران خان وعدہ کیاہے کہ وہ کشمیریوں کے سفیر بن کرکردارا دا کریںگے،مودی نے آزاد خطے پر حملے کی حماقت کی تو پوری قوم پاک فوج کے ساتھ مل کرمودی کو سبق سیکھائے گی۔انہوںنے کہاکہ مودی کی انتہاپسندپالیسیوں کی وجہ سے بھارت کے اندر دیگر ریاستوں نے بھی آزادی کا اعلان کردیاہے خالصتان ،ناگالینڈ سمیت درجن بھر ریاستیں آزا دہوںگی۔
عبدالرشید ترابی