ـ90لاکھ کشمیری محصور ہیں بھارت پاکستان کی شہ رگ کاٹ رہا ہے

89

مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر اور سیز فائر لائن پر جنگ شروع کررکھی ہے ،دو ہفتے سے زائد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو برقرار ہے کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے ،پاکستان اور آزادکشمیر کی قیادت اس حملے کا جواب دے ،90لاکھ کشمیری محصور ہیں بھارت پاکستان کی شہ رگ کاٹ رہا ہے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے قدم آگے بڑھائے جائیں اس وقت پوری قوم اور مقبوضہ کشمیر کے عوام اور مجاہدین تیار ہیں اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے جہاد کا اعلان کیا جائے حکومت آزادکشمیر اس جہاد کو سپورٹ کرے تا کہ کشمیر کی آزادی ممکن ہو سکے ۔انہوں نے کہاکہ ہماری قیادت کی طرف سے یہ بیانات کہ بھارت نے آزادکشمیر پر حملہ کیا تو ہم جواب دیں گے مناسب نہیں چونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کے جس حصے پر بھی بھارت حملہ کرے یہ قبضہ برقرار رکھنے کی سازش کرے تو پاکستان اور بیس کیمپ کو جوابی حملہ کرنا چاہیے تا کہ یہ علاقے بھارت کے تسلط سے آزاد کروائے جا سکیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے خود حملہ کر کے پہل کی ہے اس لیے دنیا کو یہ پیغام دیا جائے کہ بھارتی جارحیت کوروکنے اور کشمیریوں کے قتل عام کو رکوانے کے لیے یہ اقدامات کیے گئے ہیں ۔