پشاور،کشمیر بچائو عوامی مارچ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے

46

پشاور (وقائع نگار خصوصی) کل بروز اتوار جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر بچائو عوامی مارچ کے لیے تما م انتظام مکمل کر لیے گئے ہیں اور عوامی مارچ جی ٹی روڈ سے شروع ہوکر خیبربازار میں جلسہ کی شکل اختیار کرے گا۔ عوامی مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق ، امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینٹر مشتاق احمد خان ، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر مرکزی ، صوبائی اور ضلعی قائدین کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمن نے ایک بیان میںکیا ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی نے بھرپور مہم کے ذریعے عوامی مارچ کا پیغام ہرگھر اور ہر فرد تک پہنچادیا ہے اور مسجد ، محلہ ، ویلج کونسل اور یونین کونسل کے سطح پر اجتماعات اور کارنر میٹینگز کیے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پشاور کے غیور عوام کشمیر سے اظہا ر یکجہتی کے لیے عوامی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے اور پوری دنیا کو کشمیر یوں کے پشتبانی کا پیغام دیں گے ۔