ٹام لیتھم نے اسٹیفن فلیمنگ کی زیادہ ٹیسٹ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا

73

کولمبو (جسارت نیوز)نیوزی لینڈ کے بلے باز ٹام لیتھم نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن بلے باز اسٹیفن فلیمنگ کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ سنچریاں بنانے والے 7ویں کیوی بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کیریئر کی 10ویں سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، فلیمنگ نے 9 سنچریاں بنا رکھی تھیں۔ کیویز کی جانب سے کین ولیمسن 20 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔