جماعت اسلامی کا اصل ہدف ظالمانہ و جابرانہ نظام کو بدلنا ہے

60

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے زیراہتمام نورانی مسجدمیں کارکنان کا اجتماع ، زونل امیر میاںعبدالستاربیگا، مرزا عبدالخالق ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری چودھری نویداسلم،نائب امیر راناوسیم احمد ایڈووکیٹ ، انجینئرعبدالوہاب،طلحہ محمود اور دیگر کا خطاب۔ اجتماع میں کارکنان کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔اجتماع سے خطاب میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کا اصل ہدف اس ظالمانہ و جابرانہ نظام کو بدلنا ہے جس کی وجہ سے عوام کا استحصال ہورہاہے۔ لوٹ مار اور کرپشن کے اس نظام نے ہی ملک و قوم کو مسائل و مشکلات سے دوچار کر رکھاہے۔ غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی اسی نظام بد کے تحفے ہیں۔عبدالستاربیگا نے کہاکہ عوام نے سابقہ و موجودہ حکمران پارٹیوں کو خوب آزما لیاہے، ان پارٹیوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں مزید اضافہ کیاہے۔ ملکی مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ اللہ کا عطا کردہ نظام جو قرآن و سنت میں موجود ہے، اس کو نافذ کر دیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ نظام مصطفی کا نفاذ تمام پریشانیوں کا علاج ہے اور جماعت اسلامی اسی عادلانہ نظام کے نفاذ کیلیے جدوجہد کر رہی ہے۔ عوام کو اب ادھر ادھر دیکھنے کی بجائے اخلاص کے ساتھ جماعت اسلامی کا ساتھ دینا چاہیے۔